16 اپریل 2014 - 09:48
کج فکر عناصر کے مقابلے میں سوچ سمجھ کر قدم بڑھانے چاہئیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا نتیجہ، حتمی طور پر مغرب کی مہم جوئی کو ختم کرے۔

ابنا: ڈاکٹر "علی لاریجانی" نے پارلیمنٹ کے شھداء کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ حتمی طور پر ایران کے جوہری مذاکرات کا نتیجہ قومی کارناموں کے تحفظ اور ایران کے خلاف مغرب کی مہم جوئی کے ختم ہونے کی صورت میں نکلنا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر "علی لاریجانی" نے علاقائی مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بعض حسود اور کج فکر عناصر کے مقابلے میں سوچ سمجھ کر قدم بڑھانے چاہئیں۔
ڈاکٹر "لاریجانی" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالات نہایت ہی حساس ہیں، کہا کہ ہمیں تمام حالات میں ہمیں قومی استقامت کے اصولوں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

.......

/169

لیبلز